12 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…وزیر داخلہ سندھ کاکہنا ہے کہ کچھ عناصر فساد کرانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کراچی میں امن سے رہیں

ابنا: اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کا کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والے، پشتون، کشمیری، گلگتی بھی رہائش پذیر ہیں،سب سے اپیل کرتا ہوں کراچی میں امن سے رہیں،کراچی میں امن کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں،انھوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت کی رٹ بحال کی جائے گی، مجھے کراچی کا امن چاہیے، امید ہے شہر میں امن ہوجائے گا، کراچی میں کچھ عناصر فساد کرانا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں ہوتا تو امن ہوتا، سب میری تقریر سنتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169